پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

پشاور: پہاڑی پورہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر فائرنگ کردی، جس سے ایک اہل کار موقع پر شہید، جب کہ 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جو حملے کے بعد قریبی گلیوں میں فرار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جب کہ شہید اہل کار کا جسد خاکی بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

مصنف کے بارے میں