سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا

نئے اعداد و شمار کے مطابق سمندری خوراک کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: نئے اعداد و شمار کے مطابق سمندری خوراک کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہو گیا۔

پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس)کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی۔ اکتوبر 2016-17کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 11 کروڑ 47 لاکھ 87 ہزار ڈالر رہی، جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 10 کروڑ 8 لاکھ 90 ہزار ڈالر تھی۔اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر سمندری خوراک کی برآمدات میں 4.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اکتوبر 2016کے دوران مچھلی کی برآمدات 5 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار ڈالر رہیں جو گذشتہ سال اکتوبر 2015کے دوران مچھلی کی برآمدات 3 کروڑ 56 لاکھ 83 ہزار ڈالر تھیں.