تیسری دنیا کے ممالک کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے پاکستان اورچین مل کر حکمت عملی پرغور کررہے ہیں، نفیس ذکریا

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس کے 30میںسے 17منصوبوں پرعملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے. تیسری دنیا کے ممالک کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے پاکستان اورچین مل کر حکمت عملی پرغور کررہے ہیں

تیسری دنیا کے ممالک کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے پاکستان اورچین مل کر حکمت عملی پرغور کررہے ہیں، نفیس ذکریا

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس کے 30میںسے 17منصوبوں پرعملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے. تیسری دنیا کے ممالک کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے پاکستان اورچین مل کر حکمت عملی پرغور کررہے ہیں پاکستان روس کے ساتھ روابط بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے. اس حوالے سے روس بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس سے نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان سمیت خطے کی خوشحالی میں مدد معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی کا ایک ایک یونٹ تین سے 5یونٹ کرنسی میں اضافہ کرتا ہے ۔ جہاں 45ارب ڈالر کا منصوبہ ہووہاں ترقی و خوشحالی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ترجمان نے کہا کہ سی پیک میں سرمایہ کاری کے فروغ، توانائی اور انفراسٹکچر سی پیک منصوبے کے بنیادی ایریاز ہیں ۔ کوری ڈور بننا شروع ہوگئے ہیں ۔ انڈسٹریل زون اور بہت سے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ۔ اس منصوبے کیلئے بڑی جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جو پاکستان اور چین مل کر مرتب کررہے ہیں تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے ۔ ترجمان نے کہا کہ وسطی ایشیاء کے ساتھ تاپی گیس اور دیگر توانائی کے شعبوں میںطے پانے والے معاہدوں پرعملدرآمد شروع ہوچکا ہے ۔ اس وقت حکومت پاکستان کی پالیسی کی بڑی حکمت عملی توانائی کی کمی پر قابو پانا ہے کیونکہ یہ ہماری ترقی کیلئے بہت بڑی رکاوٹ ہے اور معاشی ترقی ہمسایوں سے اچھے تعلقات وزیراعظم کا ویژن ہے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے ۔

حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ جغرافیائی لحاظ سے اس وقت پاکستان کی خطے میں صورتحال کو کسی طرح بہترین طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس وقت خطے کے روابط بہت ضروری ہیں ۔ مشرق ایشیاء کو دنیا کے دوسرے ممالک سے باہم ملانے میں اس وقت پاکستان اہم پوزیشن ہے جہاں تک روس کا تعلق ہے تو اس نے پاکستان کے ساتھ روابط بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ پاکستان بھی کھلے دل سے اس کو ویلکم کررہا ہے ۔ کیونکہ روس ایک بڑی اہمیت کی حامل طاقت ہے دنیا میں اس کے وسائل سب سے زیادہ ہیں پوری دنیا میںروس کی بڑی اہمیت ہے روس کے ساتھ ہم روابط کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔