سعودی فرمانروا دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کے معترف

سعودی فرمانروا دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کے معترف

ریاض: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنا ایک روزہ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اعلی سطح کے وفد سمیت پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستانی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے، وفد میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی،وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی شامل تھے۔شاہ سلمان کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اوروفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعلقات کوفروغ دینے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کوسراہااورمسلم ممالک کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی تعریف کی۔یہی نہیں خطے میں امن کیلئے سعودی عرب کو تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
دوسری جانب سعودی فرمانروا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے تجربات سے استفادہ اوردونوں ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ چاہتے ہیں۔