انگلش وکٹ کیپر نا مناسب حرکت پر مشکل میں آگئے

انگلش وکٹ کیپر نا مناسب حرکت پر مشکل میں آگئے

برسبین: انگلش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ برسبین ٹیسٹ کے بعد وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کی کینگرو اوپنر کیمرون بین کرافٹ کو سر کے ذریعے ٹکر کے واقعے کی تحقیقات کرے گا۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جونی بیئر سٹو نے دورہ آسٹریلیا کے آغاز میں مقامی بار میں اس وقت ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیمرون بین کرافٹ کے ساتھ نامناسب حرکت کی تاہم بعدازاں انہوں نے کیمرون بین کرافٹ سے معافی مانگ لی۔
ای سی بی ترجمان کا کہناتھا کہ واقعہ میں کوئی کھلاڑی زخمی ہوا اور نہ پولیس کو ملوث کیاگیا۔ جونی بیئرسٹو نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے بھی بات کی جائے گی۔