اسلام آباد:نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اورہل میٹل ریفرنسزکی سماعت آج ہوگی.سابق وزیراعظم نواز شریف آٹھویں مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوں گئے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر دسویں مرتبہ حاضری یقینی بنائیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔ عدالت مجموعی طور پر 5 گواہان کے بیانات قلمبند کراچکے ہیں اور آج مزید دو بیانات گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے ۔
گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کی تاریخوں میں رد و بدل کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کیا تھا۔ خیال رہے کہ نواز شریف نے 5 دسمبر سے ایک ہفتے کے لئے اور مریم نواز نے 5 دسمبر سے ایک ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی تاریخیں مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔