دھرنا ختم ہونے سے ملک میں افراتفری اور انتشار کا خاتمہ ہو گیا، مریم اورنگزیب

دھرنا ختم ہونے سے ملک میں افراتفری اور انتشار کا خاتمہ ہو گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف آج آٹھویں جبکہ  ان کی بیٹی  مریم نواز  اور دامادکیپٹن (ر) صفدر دسویں بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر مسلم لیگ کے دیگررہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ آصف کرمانی اور مریم اورنگزیب خصوصی طور پر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا ختم ہو گیا ہے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔دھرنا ختم ہونے سے ملک سے افراتفری اور انتشار ختم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آگے کا سوچنا چاہیے، ملک ایسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے قربانیاں دینی پڑی پہلے نواز شریف کو وزارتِ عظمیٰ سے زبردستی ہٹایا گیا اور  اب وزیرقانون کو  استعفیٰ دینا پڑا۔نواز شریف کو اس وقت ہتایا گیا جب ملک ترقی کر رہا تھا۔