بہت باتیں کرنی ہیں لیکن ایک دو روز ٹھہر جائیں، نواز شریف

بہت باتیں کرنی ہیں لیکن ایک دو روز ٹھہر جائیں، نواز شریف

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے میاں نواز شریف سے سوالات کی بوچھاڑکردی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بہت باتیں کرنی ہیں ایک دو روز ٹھہر جائیں۔ نواز شریف نے دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی ردعمل دینے سے گریزکیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ " جج صاحب نے سوال و جواب سے منع کیا ہے"ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔

ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ کیا آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کل کے فیصلے پر بات کریں گی؟ جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد کے ہوتے ہوئےمیں کیسے بات کر سکتی ہوں۔

یاد رہے آج قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک سماعت ملتوی کر دی جائے جسے منظور کر لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں