پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری

پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری

اسلام آباد: پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مریم نواز، احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، آصف کرمانی، مصدق ملک، شیخ عنصر، طارق فضل چودھری، مائزہ حمید، زیب جعفر شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، حکومتی کارکردگی، زاہد حامد کے استعفے اور دھرنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال دھرنے اور مذاکراتی عمل پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف زیر سماعت مقدمات، مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں