سر کی خشکی دور بھگانےکےآسان گھریلو نسخے

سر کی خشکی دور بھگانےکےآسان گھریلو نسخے

کراچی:موسم تبدیل ہوتے ہی مرد اور خواتین خشکی اور سر کے مسائل سے پریشان ہوتے ہیں ۔موسم میں   تبدیلی سے انسان کے بال نہ صرف خشک ہو جاتے ہیں بلکل اپنی خوبصورتی بھی کھو دیتے ہیں اور سر میں خشکی کے باعث بالوں کی رونق بھی مانند پڑ جاتی ہے۔ لیکن اب آپ آسان گھریلو ٹوٹکے استعمال کر کے سر کی خشکی کو خیرباد کہہ سکتے ہیں۔

سر کی خشکی دور کرنے کے لیے ناریل کا تیل استعما ل کرنے کی روایت صدیوں پرانی ہے۔ یہ ایک قدیمی طریقہ ہے جس کے باعث آپ سر کی خشکی کو خیر باد کہہ سکتے ہیں ۔نہانے سے پہلے تین سے پانچ چائے کے چمچ ناریل کے تیل سے سر کی مالش کریں اور ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو شیمپو سے دھولیں۔اس آسان نسخے سے جلد سر کی خشکی ختم ہو جائے گی۔

گھر میں موجود نمک کے استعمال سے بہت آسانی سے سر کی خشکی ختم کر کے بالوں کو خوبصورت اور دلکش بنا سکتے ہیں ۔ شیمپو سے پہلے عام نمک کو سر پر رگڑنا یا مالش خشکی کا خاتمہ کرنے میں زبردست کردار ادا کرسکتا ہے۔ نمک دانی کو لیں اور کچھ مقدار میں نمک اپنے سر پر چھڑکیں اور پھر اسے بالوں میں پھیلالیں جس کے بعد کچھ دیر مالش کریںاور بعد ازاں اچھے شیمپو سے سر کو دھو لیں۔

دہی نہ صرف کھانا انسانی صحت کے لیے مفید ہےساتھ ہی ساتھ سر میں دہی لگانے کے بہت حیران کن فوائد ہیں۔دہی لیں اس سے سر ما مساج کریں اور 15 منٹ کے بعد سر دھو لیں۔

ایلو ویرا نہ صرف چہرے کے داغ دھبوں کے لیے مفید ہے بلکہ ایلو ویرا کے استعمال سے بال خوبصورت اور ملائم ہو جاتے ہیں ۔ آلو ویرا میں ٹھنڈک کا عنصر خارش سے نجات دلانے اور خشکی دور بگانے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔