ن لیگ کے 14 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پیش کر دئیے

ن لیگ کے 14 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پیش کر دئیے

دھرنوں نے کام کر دیا ن لیگ میں بڑی بغاوت

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے 14ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے حالیہ بحران کے باعث اپنے استعفے پیر حمید الدین سیالوی کو پیش کردیے ہیں ۔

ایم این اے شیخ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پیر حمید الدین کا جو حکم ہوگا اس کی تائید کریں گے ۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر زعیم قادری نے کہا ہے کہ وہ پیر حمید الدین کے تحفظات دور کرنے کےلیے آج ان سے ملاقات کریں گے ۔گزشتہ روز ن لیگ کے 14ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے اپنے استعفو ں کا اختیار سرگودھا کے پیر حمید الدین سیالوی کو دے دیا ہے ۔

رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم نے استعفوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے عقیدے پر کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے ۔صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کا کہناہےکہ حمید الدین سیالوی ان کے بزرگ ہیں ، وہ آج ان سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔