کر پٹ سیاستدانوں کو اسمبلیوں نہیں جیلوں میں ہونا چاہیے, چوہدری محمدسرور

کر پٹ سیاستدانوں کو اسمبلیوں نہیں جیلوں میں ہونا چاہیے, چوہدری محمدسرور

لاہور:  تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ سیاستدانوں کو اسمبلیوں نہیں جیلوں میں ہونا چاہیے. ن لیگ ملک میں افر تفری اور جمہوریت ڈی ریل کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں, ان کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا.عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کو گالیاں دینے والے ملک, جمہوریت اور عوام کے دشمن ہیں قوم انکو معاف نہیں کر یگی, احتساب کو  انتقام کہنے والی (ن) لیگ کرپشن اور لوٹ ما ر کا حساب نہیں دینا چاہتی مگر اب انکے پاس لوٹی رقوم واپس لانے کے سوا  کوئی آپشن نہیں, تحر یک انصاف نے ملک میں کر پشن کے خلاف جنگ لڑ کر پاکستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا  کہ پاکستان آج جن بھی مسائل کا شکار ہے انکی بنیادی وجہ صرف اور صرف کر پشن ہے مگر جب سے ملک میں (ن) لیگ کے لوگ انصاف کے کٹہرے میں آنا شروع ہوئے ہیں وہ خود کو بچانے کیلئے عدلیہ سمیت ملک کے دیگر قومی اداروں پر تنقید کر کے ملک میں جمہوریت اور اداروں کو کمزور کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو چاہیے وہ اداروں پر حملہ آوار ہونے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں گے اگر انکا دامن صاف ہوگا تو وہ عدالتوں سے بری ہوجائیں گے ورنہ جیل ہی انکا مقدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کے نہ صرف تاحیات سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے بلکہ ایسے لوگوں کو آئین وقانون کے مطابق عبر ت کا نشانہ بھی بنایا جائے تاکہ کسی کو پاکستان میں لوٹ مار کر نے کی جرات نہ ہوسکے ۔

مصنف کے بارے میں