پشاورپولیس نے 35 اشتہاریوں سمیت 95 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے

پشاورپولیس نے 35 اشتہاریوں سمیت 95 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے

پشاور: پشاورپولیس نے کینٹ،سٹی، رورل اور صدر سرکل میں قتل, اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 35 اشتہار ی ملزمان سمیت 95 جرائم پیشہ جبکہ غیر قانونی طور پر  21 رہائش پذیر افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

سی سی پی پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں چھاپوں کے دوران تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود سے یوسف ولد یار گل ساکن خان مست کالونی ،تھانہ گل فت حسین شہید کی حدود سے نذیر احمد ولد سید احمد ،شمشاد ولد جان گل ،محمد امین ولد باچہ ساکنان باڑہ،تھانہ فقیر آباد کی حدود سے سید عمر شاہ ولد شاہ حسین باچہ،عبدالناصر ولد عبدالسمیع خان ،ڈاکٹر فقیر بلال ،فقیر عباس ،ملک سید عباس پسران ملک اورنگزیب اور تھانہ سربند   کی حدود سے فرمان ولد حاجی محمد کو گرفتار کیا۔

تھانہ پشتہ خرہ کی حدود سے عطاء اللہ ولد نصراللہ ،طاوس ولد پر دل ،تھانہ گلبہار میں اعجاز ولد یاسین ،تھانہ شرقی کی حدود سے نوشیر وان ولد یوسف ،تھانہ ریگی کی حدود سے آیاز ولد رستم،تھانہ ٹائو ن میں معراج ولد حیوہ دین ،بلال ولد سید حکیم،گل نذیر ولد میر اعظم خان،تھانہ تہ کال کی حدود سے محمد اشرف ولد عجب خان ،عبد الوہاب ولد افتخار ،ایوب ولد نصیر اللہ ،تھانہ داود زئی میں عابد ولد شاہ پسند ،محمد نزیر ولد سید اکبر ،راشد ولد صندل،موسیٰ خان ولد سید اکبر ،تھانہ چمکنی کی حدود سے جاوید ولد گلاب ،تھانہ متھرا کی حدود سے بلال ولد گل رحمن ،شاہ نواز ولد مظفر خان ،ریاض احمد ولد مظفر خان،افتخار ولد لعل شیر ،تھانہ متنی کی حدود سے لطیف شاہ ولد احمد شاہ،ساجد ولد شہباز ولی،تھانہ انقلاب کی حدود سے تاج محمد ولد فقیر محمد ،تھانہ بڈھ بیر میں اسماعیل ولد محمد جان سمیت 95 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔

گرفتار افراد کے قبضے سے 7 عدد پستول 30 بور ، 1 عدد 9MM پستول، 2500 گرام چرس، 23 بوتل شراب برآمد کرلی جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 21 افرادکو گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف مختلف مقدمات درج کر لئے۔

مصنف کے بارے میں