دنیا کے ہر کونے تک مار کرنے والا چین کا نیا میزائل

دنیا کے ہر کونے تک مار کرنے والا چین کا نیا میزائل


بیجنگ:چین نے ہائیر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ، یہ میزائل چین سے دنیا کے کسی بھی کونے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ہائیر سونک میزائل کو آئندہ سال چینی پیپلزلبریشن آرمی کے سپردکردیا جائے گا ۔


تفصیلات کے مطابق چین نے میزائل ٹیکنالوجی میں دنیا بھر کی بڑی قوتوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایسے ہائیر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو چین سے دنیا کے کسی بھی کونے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس میزائل کے کامیاب تجربے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کسی حد تک تیز رفتار اور صلاحیتوں سے مالامال میزائل ہے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ یہ میزائل چینی پیپلزلبریشن آرمی کو آئندہ سال سپرد کردیا جائے گا ۔ اس میزائل کے حصول کے بعد پیپلزلبریشن آرمی کی صلاحتیں کسی بھی سپر پاور کی فوجی صلاحیتوں سے زیادہ بہتر ہو جائیں گی ۔