ترک پولیس نے 57 پاکستانی تارکین وطن کو بازیاب کرا دیا

ترک پولیس نے 57 پاکستانی تارکین وطن کو بازیاب کرا دیا

انقرہ: ترک پولیس نے استنبول میں انسانی اسمگلرز کی قید میں موجود پاکستان کے 57 تارکین وطن کو بازیاب کرادیا ہے.

ترک میڈیا کے مطابق انسانی اسمگلرز نے تارکین وطن کو 10 ہزار ڈالر کے عوض یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا اور رقم منزل پر پہنچنے کے بعد ادا کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق چند تارکین وطن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس نے کارروائی کے دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین اسمگلروں کو بھی تارکین وطن کی غلط رہنمائی کرنے کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔تارکین وطن کو یونان یا اٹلی کے راستے سے یورپ پہنچانے کی امید دلائی گئی تھی جبکہ اسمگلروں کورقم کی ادائیگی کے لیے مخصوص کوڈ دیا گیا تھا۔

ترک میڈیا کے مطابق اسمگلروں نے پاکستانی تارکین وطن سے 10 ہزار ڈالر کا مطالبہ کرتے ہوئے استنبول میں انھیں پابند سلاسل کیا اور مجبور کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو یورپ پہنچنے کی اطلاع دے کر رقم منتقل کرنے پر زور دیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے تربت میں دو الگ واقعات میں ایران سے براستہ ترکی یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گولیوں سے چھلنی 20 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں