برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی مئی میں ونڈسر کیسل میں ہو گی

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی مئی میں ونڈسر کیسل میں ہو گی

لندن: برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری سے شادی کے بعد امریکی اداکارہ میگھن مارکلے برطانوی شہریت اختیار کریں گی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ میگھن مارکلے نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد برطانوی شہریت حاصل کریں گی اور جب تک وہ برطانوی شہریت حاصل نہیں کرتیں امریکا کی شہریت ان کے پاس رہے گی۔

شاہی خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح نہیں کہ آیا شادی کے بعد میگھن مارکلے امریکی شہریت سے دستبردار ہو جائیں گی یا  پھر دہری شہریت رکھیں گی کیوں کہ شہریت کے حصول میں کئی برس لگتے ہیں۔شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی ونڈسر کیسل میں ہو   گی۔

شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکلے کی شادی کی تقریب آئندہ برس مئی میں ونڈسر کیسل میں منعقد ہوگی۔

برطانوی شاہی محل کا کہنا ہے کہ لندن کے مغرب میں واقع شاہی رہائش گاہ ونڈسر پرنس ہیری اور میگھن کے لیے بہت ہی خاص جگہ ہے لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان دونوں کی شادی کی تقریب بھی یہیں منعقد کی جائے گی۔

شہزادہ ہیری، آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔شہزداہ ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں۔

مصنف کے بارے میں