اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی اقلتیوں کو بہت اہمیت دیتا ہے اور آج سکھ برادری کا خواب حقیقت بننے جا رہا ہے۔کرتار پور راہداری منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور جانے سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کا آج تاریخی دن ہے اور وزیراعظم کا یہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے اہم قدم ہے۔
3eb6666b7284282c7b58b6bee8a0b288
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ میڈیا ہمارے ہمراہ ہے، ڈپلومیٹک کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے اور اس معاملے میں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔ آج کا دن تاریخی ہے اور انشاء اللہ کرتار پور ایونٹ مفید ثابت ہو گا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے لاہور روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے اور سکھ برادری کا خواب آج پورا ہونے جا رہا ہے۔