چوری کا مینڈیٹ حاصل کرنے والا عوامی ترجمانی نہیں کر سکتا، مریم اورنگزیب

چوری کا مینڈیٹ حاصل کرنے والا عوامی ترجمانی نہیں کر سکتا، مریم اورنگزیب
کیپشن: امید ہے کہ آج نیب شہباز شریف کو رہا کر دے گی، مریم اورنگزیب۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب شریف فیملی کے خلاف پارٹی بنی ہوئی ہے وہ ابھی تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزینب نے کہا کہ گرفتار پہلے کر لیا گیا جبکہ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آج نیب شہباز شریف کو رہا کر دے گی۔

مریم اورنگزینب نے کہا کہ علیمہ باجی اصل چور نہیں اصل چور عمران خان ہے جبکہ ریاستی اداروں پر حملہ کرنے اور یوٹرن لینے والے سے کوئی کچھ نہیں پوچھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سو دنوں میں جھوٹ اور سو ناکامیاں موجودہ حکومت کے حصے میں آئی ہیں اور وزارتیں حکومت کے سو دن کے جھوٹ کو چھپا رہی ہیں۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ چوری کا مینڈیٹ حاصل کرنے والا عوامی ترجمانی نہیں کر سکتا۔