پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 76 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کا بھی اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی:100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 11,442,440 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روہے میں 1,152,723,421 رہی۔

منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا اور مارکیٹ  منفی اور مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کا بھی اضافہ دیکھا گیا تاہم مارکیٹ میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا اور مارکیٹ کبھی منفی اور کبھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔