کرکٹر بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

کرکٹر بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار
image by facebook

لاہور : پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتان بسمہ معروف آج  انجینئر ابرار  کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔گزشتہ روز بسمہ معروف کی رسم حنا اور ڈھولکی روایتی انداز سے منائی گئی، جس میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔سابق کپتان ثناء میر، فاسٹ بولر کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ، آل راؤنڈر ایمن انور اور وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔


ایونٹ میں سب نے ہی شاندار ملبوسات زیب تن کیے اور ڈھولکی کو خوب انجوائے کیا ، اس موقع پر سب نے بسمہ معروف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا۔