نائن الیون کے بعد بالی ووڈ نے پاکستان کو بد نام کیا: فیاض الحسن چوہان

نائن الیون کے بعد بالی ووڈ نے پاکستان کو بد نام کیا: فیاض الحسن چوہان
کیپشن: image by facebook

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن نے نویں نیشنل یوتھ پیس فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد بالی ووڈ نے پاکستان کو بد نام کیا۔

فیاض  الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایک کبوتر سے پورے بھارت کا سانس خشک ہو جاتا ہے، جب کہ ہم نے سکھوں کے لیے راہ داری کھولی اور بھارت میں سکھ خوشیاں منا رہے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہم پُر امن لوگ ہیں، دہشت گرد نہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستانی لباس و چپل پہن کر دنیا کا دورہ کیا ، فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ 2 قومی نظریے کے خلاف کروڑوں روپے دینے کا دور گزر گیا، جو پاکستان کی بات کرے گا، نعرہ لگائے گا اس کی عزت ہوگی۔

خیال رہے آج وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگِ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کر دی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔