مسلمان خواتین سے متعلق بیان پر بورس جانسن نے معافی مانگ لی

 مسلمان خواتین سے متعلق بیان پر بورس جانسن نے معافی مانگ لی
کیپشن: اسلامو فوبیا کے خلاف مہم چلانے والی سعیدہ وارثی نے وزیراعظم کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے مسلمان خواتین سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔ بورس جانسن کو پارٹی کے اندر مسلمان خواتین کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔

ادھر وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پارٹی کےاندر اسلامو فوبیا کے حوالے سے آزادانہ تحقیقات بھی کرائی جائیں گی۔ کنزرویٹو پارٹی کے اندر اسلامو فوبیا کے خلاف مہم چلانے والی سعیدہ وارثی نے وزیراعظم کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ لوٹن سے کنزرویٹو امیدوار پرویز اختر نے بھی بورس جانسن سےمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے بھی وزیراعظم کے معافی مانگنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

بورس جانسن کی معافی کے بعد لیبر لیڈر جریمی کوربن پر یہودیوں سے معافی کے لئے دباؤ میں اضافہ ہو گا۔