سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت رجحان سے ہوا۔


مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 122 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈیکس 327 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 122 پوائنٹس پر بندا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 795 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 213 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 92 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ کمی 124 پوائنٹس تک کی ہوئی اور انڈیکس 37 ہزار 671 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا اور کاروبار کا اختتام 327 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 122 پوائنٹس پر ہوا۔ک

ے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 14 کروڑ 17 لاکھ ایک ہزار 900 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6 ارب 53 کروڑ 66 لاکھ 9 ہزار 640 پوائنٹس پر ہوا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ بری طرح سے متاثر ہوئی تھی اور کاروبار کا اختتام 417 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔