آج بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیاز کو بھی بہت مایوسی ہوئی ہو گی: وزیراعظم عمران خان

آج بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیاز کو بھی بہت مایوسی ہوئی ہو گی: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا ہے مگر یہ بھی پیغام دیا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کے خواہشمندوں کو آج بہت مایوسی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عدم استحکام چاہنے والوں کی خواہشات کے برعکس اداروں کا ٹکراؤ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کو بھی بہت مایوسی ہوئی ہو گی، وہ مافیاز جنہوں نے لوٹ مار کی رقم بیرون ملک ذخیرہ کر رکھی ہے اور جو اپنی لوٹ مار کو محفوظ بنانے کے لیے ملک کو غیرمستحکم دیکھنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بے حد قابل احترام ہیں، وہ پاکستان کے بہترین ججز میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی واحد پارٹی تھی جس نے عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کےلیے آواز اٹھائی اور ایسا کرنے پر جیلوں میں بھی جانا پڑا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کرنے کی اجازت دی تھی۔ تحریری فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت نے بیان حلفی دیا ہے کہ وہ قانون سازی شروع کرے گی۔