پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس آج بھی 583 پوائنٹس اضافے کے بعد 38706 پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعرات کے دن اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں دکھائی دی۔ کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 38 ہزار 122 پوائنٹس پر ہوا۔ 100 انڈیکس میں صبح سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 467 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 725 پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا اور انڈیکس 38 ہزار 847 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 583 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 706 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 21 کروڑ، 30 لاکھ 38 ہزار 550 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9 ارب، 97 کروڑ، 38 لاکھ، 81 ہزار 190 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 327 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 122 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔