حکومتی نااہلی سے ملک غیرمحفوظ ہو رہا ہے: مریم اورنگزیب

 حکومتی نااہلی سے ملک غیرمحفوظ ہو رہا ہے: مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان کسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج  ثابت ہو گیا کہ آپ نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے۔ آپ کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آپ اپنی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ملک  لوٹنے کا جن پر الزام لگایا، ان پر ایک دھیلے کی کرپشن آپ ثابت نہ کر سکیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ البتہ قوم کے سامنے ہر روز، ہر منٹ اور ہر سکینڈ آپ اپنی نالائقی، جھوٹ اور نااہلی ثابت کر رہے ہیں۔ آپ جیسے تاریخی نالائق اور نااہل کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔ افسوس آج آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کی بناء پر ملک غیرمحفوظ ہو رہا ہے۔