بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ

بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا  ، سابق وزیر قانون نے سپریم کورٹ کے روبرو آرمی چیف کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہونے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔


خیال رہے کہ فروغ نسیم کے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی کابینہ اراکین کی تعداد انچاس سے کم ہو کر اڑتالیس جبکہ وفاقی وزرا پچیس سے کم ہو کر چوبیس رہ گئے تھے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے فروغ نسیم کا بطور وزیر قانون وانصاف استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر فروغ نسیم کا بطور وزیر قانون وانصاف استعفیٰ منظور کیا تھا۔