ناول نگار بانو قدسیہ کی 92 ویں سالگرہ ،گوگل کا خراج عقیدت

بانو قدسیہ کی 82 ویں سالگرہ ،گوگل کا خراج عقیدت
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور،معروف ناول نگار اورادبی شخصیت بانو قدسیہ کی 92 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔سرچ انجن گوگل نے معروف ناول نگار بانو قدسیہ کی خدمات کے اعتراف میں گوگل ڈوڈل تبدیل کردیا ۔ 

ناول نگار بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 میں بھارتی شہر فیرو زپور میں پیدا ہوئیں ۔ بچپن سے ہی لکھنا ان کا مشغلہ تھا ۔ انہوں نے پانچویں جماعت سے ہی شارٹ سٹوریز لکھنا شروع کردی تھیں ۔

بانو قدسیہ تقسیم ہند کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ لاہور منتقل ہوئیں ۔ گورنمنٹ کالج پنجاب یونیورسٹی  لاہور سے اردو لٹریچر میں ماسٹرز کیا ۔ پنجاب یونیورسٹی میں ہی ان کی ملاقات مصنف وناول نگار اشفاق احمد سے ملاقات ہوئی اور پھر یہ ملاقات شادی میں بدل گئی ۔

بانو قدسیہ کی لکھی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بھی بنائی گئیں ۔ ان کی مشہور تصانیف میں چھوٹا شہر بڑے لوگ،پھر اچانک یوں ہوا ،دوسرا قدم ، سدھراں ،سورج مکھی ،راجہ گدھ شامل ہیں ۔ بانو قدسیہ کو ادبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ،ہلال امتیاز،کمال فن ایوارڈ سے نواز اگیا ۔