آفریدی کا جادو پھر چل گیا،لنکا پریمیئر لیگ میں 20 گیندوں پر ففٹی جڑ دی

Afridi's magic works again, Lanka rooted for 50 off 20 balls in Premier League

کولمبو:قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا جادو ایک مرتبہ پھر چل گیا اور انہوں نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں دھواں دار بیٹنگ کرکے مخالف ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھادی۔


تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈ ی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے جافنا سٹالینز کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی،آفریدی کی اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

6128380e4155337b21eccea4bd81df54


گال گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں کپتان شاہد فریدی کی دھواں دار ففٹی کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان میں 175 رنز بنائے۔ گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 23 بالز پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔


جوابی اننگز میں جافنا سٹالینز کے اوشکا فرنانینڈو کے سامنے کسی کی نہ چلی۔ انہوں نے گال گلیڈی ایٹرز کے تمام باﺅلرز کا خوب بھرکس نکالا۔ اوشکا فرنانینڈو نے 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 


176 رنز کا ہدف جافنا سٹالینز نے 3 بالز قبل ہی حاصل کر لیا۔ گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے باﺅلنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دیے جبکہ محمد عامر اور شیراز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

یاد رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن انہوں نے اپنی فٹنس کو اس حد تک قائم رکھا ہوا کہ ان کے سامنے ینگ کرکٹرز بھی مات کھا جائیں۔