ایران کا اپنے ایٹمی پروگرام کے بانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان 

ایران کا اپنے ایٹمی پروگرام کے بانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان 

تہران : ایران کا اپنے ایٹمی پروگرام کے بانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان ، ایران نے کہا ہے کہ محسن فخری کے زادے کے قاتل پچھتائیں گے ، دہشت گردوں نے آج ایک نامور ایرانی سائنس دان کو قتل کیا ،ایرانی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ بزدلانہ حرکت جنگ پر اکسانے والا عمل ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل پر ایرانی قیادت نے شدید ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ قاتل پچھتائیں گے ، ہم اس کا بدلہ ضرور لیں گے ۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے ایٹمی  سائنسدان کو ٹارگٹ کلنگ کرکے تہران میں قتل کردیا گیاہے ، تہران کے نواحی علاقے کو ابسرد میں محسن فخری زادے کی کار پر بم حملہ کیا گیا،

جبکہ بعد میں قاتلوں نے گاڑی پر مشین گن سے فائرنگ بھی کی ، بتایا گیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کو شدید زخمی اور تشویشناک حالت میں تہران کے ہسپتال میں منتقل کیاگیا ۔ 

ڈاکٹروں کے مطابق وہ جانبر نہیں ہوسکے ۔ ایران کا کہناہے کہ مئی 2018 میں اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی پروگرام محسن فخری کا خاص طور پر ذکر کیا تھا ، یاد رہے کہ دو ہزار دس سے لیکر دو ہزار بارہ تک ایران کے چار سائنسدانوں کو قتل کیا گیا ۔ 

ایرانی وزارت خارجہ نے محسن فخری زادے کے قتل کو دہشتگردی قرار دیا ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ محسن فخری زادے کے قتل میں اسرائیل ملوث ہونے کے اشارے مل رہے ہیں ، قاتل جنگ کے خواہاں ہیں ،