چینی شخص نے اپنے جسم کو 140 پاؤنڈ وزنی شہد کی مکھیوں سے ڈھانپ لیا 

  چینی شخص نے اپنے جسم کو 140 پاؤنڈ وزنی شہد کی مکھیوں سے ڈھانپ لیا 

بیجنگ : دنیا بھر میں آئے روز نت نئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈز درج ہورہے ہیں ۔ لیکن ان میں سے کچھ ایسے ہوتے ہیں  جن کو انجام دینا صرف اورصرف بہادروں کا کام ہی ہوتا ہے ۔

ایک چینی شخص نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرنے کے لیے اپنے جسم پر 140 پاؤنڈ وزنی زندہ شہد کی مکھیاں ڈالی لیں ، روان لیانگ منگ نے چین کے چیان گسی صوبے کے ایک شہر میں یہ حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیا ، ان کو دیکھنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں پہنچ گئی ، 

اس سارے حیرت انگیز کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو دیکھی جاتی رہی ۔

چینی شہری کے اس کارنامے کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ  منٹوں میں درج کرلیا ،کیونکہ جو ریکارڈ انہوں نے بنایا ہے اتنے وزن کی شہد کی مکھیوں کا ریکارڈ اس سے پہلے کوئی بھی نہیں بناسکا۔

چینی شہری کے اس کارنامے کی وجہ سے وہ اپنے علاقے میں ہنی مین کے نام سے مشہور ہوگیا ہے ، پوری دنیا میں ان کے ریکارڈ قائم کرنے کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ  چکے ہیں ۔

چینی شہری کا کہناتھاکہ مجھے مکھیوں سے خوف نہیں آتا ، مکھیاں میری دوست ہیں ، کبھی کبھار ایسا ہوجاتا ہے کہ کوئی مکھی ہلکا پھلکا ڈنگ مارے لیکن میں اب مکھیوں کے ڈنگ کی وجہ سے پریشان نہیں ہوتا ہوں ۔

مجھے معلوم ہوتا کہ میرے جسم پر ہزاروں کی تعداد میں مکھیاں چل پھر رہی ہیں ، لیکن ایسے میں میں نے کبھی گھبرا کر کوئی کام نہیں کیا ، اسی وجہ سے میں آج ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہوں ۔