شریف برداران کی والدہ شمیم اختر کو سپرد خاک کر دیا گیا

شریف برداران کی والدہ شمیم اختر کو سپرد خاک کر دیا گیا
کیپشن: شریف برداران کی والدہ شمیم اختر کو سپرد خاک کر دیا گیا
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شریف برداران کی بہن کوثر بیگم بھی میت کے ساتھ لاہور پہنچیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے لاہور ائر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی جسے بعدازاں شریف میڈیکل کمپلیکس جاتی امرا پہنچایا گیا۔ 

شریف برادران کی والدہ کی نمازہ جنازہ  جاتی امرا میں ادا کی گئی اور جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ 

بیگم شمیم اختر کی نمازہ جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی اور ان کی تدفین شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں کی گئی۔ 

خیال رہے کہ بیگم شمیم اختر کی نمازہ جنازہ گزشتہ روز لندن کی مرکزی مسجد میں ادا کی گئی تھی۔ وبا کے ایس او پیز کے تحت نمازہ جنازہ میں 30 افراد کے شریک ہونے کی اجازت تھی۔ نمازہ جنازہ میں نواز شریف ، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار اور ان کے بیٹے علی ڈار اور قریبی عزیز شریک ہوئے تھے۔ 

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے والدہ کی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے گزشتہ روز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پانچ روز پیرول پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کیا تھا۔ 

قواعد کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹے کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے اور جیل کا عملہ ان کے ساتھ ہے۔