فرح منظور بلوچ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئیں

فرح منظور بلوچ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئیں
کیپشن: فرح منظور بلوچ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئیں
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق)  سیاسی میدان میں اِن ایکشن۔ مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق ن لیگی رکن اسمبلی فرح منظور بلوچ نے ملاقات کی اور ق لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر فرح منظور بلوچ نے کہا نواز شریف کا بیانیہ فوج اور ملک کیخلاف ہے اس لئے اب ان کی پارٹی کے ساتھ کسی صورت میں بھی رہ سکتے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا مقصد ہے اور ہمارے دورمیں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج دیئے گئے جبکہ جنوبی پنجاب میں پارٹی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے ۔

خیال رہے کہ 10 ستمبر کو بھی وہاڑی کے حلقہ این اے 164 سے آزاد امیدوار رانا صغیر احمد ، سابق یونین کونسل ناظم رانا محمد اصغر، محمد آصف، رانا امجد علی ، شہزاد نوید، ارسلان، کامران ارشاد، محمد رمضان و دیگر نے مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے ملاقات کی تھی اور چوہدری شجاعت حسین ، پرویز الی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوے مسلم لیگ (ق) میں شمولیرت کا اعلان کیا تھا۔