نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان اسکواڈ میں سے ایک اور کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان اسکواڈ میں سے ایک اور کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کردی گئی۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی تاہم ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا. 

نیوزی لینڈ میں موجود مزید ایک پاکستانی کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جس کی وجہ سے جن کھلاڑیوں کو کرونا مثبت آیا ہے ان کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جن کھلاڑیوں کا مسلسل دوسری بار ٹیسٹ منفی آیا ہے انہیں چہل قدمی کی اجازت دیدی۔ 


لیکن سپورٹنگ اسٹاف اور کھلاڑی  مقرر کردہ مخصوص اوقات میں چہل قدمی کرسکتے ہیں۔ اسکواڈ ممبرز کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی۔ 

خیال رہے کہ قومی اسکواڈ کا اب اگلا کورونا ٹیسٹ 30 نومبر کو ہوگا۔ قومی ٹیم   نیوزی لینڈ کے    دورے میں  دو   ٹیسٹ  اور   تین ٹونٹی میچز    کھیلے گی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فی الحال ویسٹ انڈیز کیخلاف میچز کھیلنے میں مصروف ہے۔