پاکستان کا اعزاز ، مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نیا ریکارڈ بنا دیا

پاکستان کا اعزاز ، مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نیا ریکارڈ بنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور، مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے مکوں سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کردیا ۔ انہوں نے ایک منٹ میں 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ توڑے اس سے پہلے سابقہ ریکارڈ 40 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ کا تھا ۔ گینز ورلڈریکارڈ کے حکام نے ای میل کے ذریعے ماسٹر راشدنسیم کے نئے ریکارڈکی تصدیق کردی  ہے ۔ 

مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم  نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی گیم کی بدولت پاکستان کا نام ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ بھی ریکارڈبنانا چاہتا ہوں لیکن میں سات ماہ سے بیروزگار ہوں  اوراب مزید ریکارڈ بنانا مشکل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومت ان کی مدد کرے تو وہ پاکستان کے لئے مزید ریکارڈقائم کرسکتے ہیں ۔ حکومتی سرپرستی کے بغیر ان کے لئے ریکارڈبنانا مشکل ہوتا چلا جارہا ہے ۔