پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کا نوکری سے نکالے جانے پر احتجاج ، نیشنل ہائی وے بند

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کا نوکری سے نکالے جانے پر احتجاج ، نیشنل ہائی وے بند

کراچی : اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین  کانیشنل ہائی وے پر احتجاج دو روز سے جاری ہے۔ جس کے باعث   گاڑیوں کی  طویل  قطاریں لگ گئیں۔

پاکستان اسٹیل ملز ملازمین فارغ کرنے کے معاملے پر ملازمین دو روز سے سراپا احتجاج  ہیں۔ احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے کی دو رویہ سڑک کو دو گھنٹے تک بند رکھا ۔ ہائی وے کی بندش کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔  

گزشتہ روز پاکستان اسٹیل  ملز انتظامیہ نے 4544 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا،  برطرفی کی خبر سن کر ملازم  عبد الرحمان  دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا  تھا ۔جس کی نماز جنازہ اسٹیل ٹاؤن کراچی  میں ادا کردی گئی،بلاول بھٹو زرداری کہتےہیں کہ  پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے۔

ملازمین کی برطرفی اور ان کے احتجاج کے بعد  بلاول بھٹو زرداری حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ   پیپلزپارٹی برطرف کئے جانے والےتمام ملازمین کو بحال کرے گی۔