اداکارہ رباب ہاشم نے شادی کرلی

اداکارہ رباب ہاشم نے شادی کرلی
کیپشن: screen shot

 لاہور،اداکارہ  رباب  ہاشم اور صہیب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے .

معروف ٹی وی آرٹسٹ ہاشم رباب نے سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کردیں ۔ رباب ہاشم کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی تصاویر دیکھ کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں رباب ہاشم  اپنے دلہے کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔ 

 رباب ہاشم نے دوروز قبل مائیوں پر بیٹھنے کے بعد  اپنی شادی کی  خبر اور تصویر مداحوں سے شیئر کی تھی ۔ جس میں اداکارہ رباب ہاشم پیلے رنگ کے جوڑے میں ہاتھوں پر مہندی لگائے مسکرا کر کھڑی تھیں ۔ 

رباب ہاشم نے  ڈرامہ انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں مقبولیت حاصل کی ہے ۔ وہ اب تک ایک تھی مثال ،پیامن بھائے ،عنایا تمہاری ہوئی ، اور منت جیسے ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔