اسٹیل ملز ملازمین کو نہیں عمران خان کو فارغ کریں، بلاول بھٹو

اسٹیل ملز ملازمین کو نہیں عمران خان کو فارغ کریں، بلاول بھٹو
کیپشن: اسٹیل ملز ملازمین کو نہیں عمران خان کو فارغ کریں، بلاول بھٹو
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیل ملازمین کو فارغ کرنے کے حکومتی اقدام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے 4500 ملازمین کو فارغ کر دیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ان کو بحال کروائے گی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک سندھ کے لوگ ہیں اور پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان کسی صورت میں نہیں چھڑانے دیں گے جبکہ ملازمین کی بجائے وزیراعظم عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔ 

d97b76746c9fa4df084ee6e4d0faf65f

دوسری جانب اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج دو روز سے جاری ہے جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے 4544 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ برطرفی کی خبر سن کر ملازم  عبد الرحمان  دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا تھا ۔ جس کی نماز جنازہ اسٹیل ٹاؤن کراچی  میں ادا کردی گئی۔