فائرنگ سے پی ٹی آئی لیڈر قتل، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شدید مذمت

فائرنگ سے پی ٹی آئی لیڈر قتل، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شدید مذمت


کراچی :  پی ٹی آئی رہنما رانا محمد اعظم نے قمبر شہداد کوٹ میں پارٹی لیڈر رانا سخاوت کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
پی ٹی آئی سندھ لیبر رابطہ کونسل کے صدر رانا محمد اعظم نے گزشتہ روز قتل ہونے والے تحریک انصاف کے مقامی رہنما رانا سخاوت راجپوت کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینئر رہنما کا قتل المیہ ہے۔ انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب رانا سخاوت علی راجپوت کی شہادت پر راجپوت نظریاتی سنگت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قمبر شہداد کوٹ کے علاقے لالورائنک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما رانا سخاوت راجپوت کو قتل کر دیا تھا۔

سخاوت راجپوت کا شمار لاڑکانہ کے دیرینہ کارکنان میں ہوتا تھا، وہ قمبر شہدادکوٹ میں پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما تھے اور رائس مل ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے بھی سخاوت راجپوت کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ ایس ایس پی قمبر سخاوت راجپوت کے قاتل بن چکے کیونکہ وہ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے جس سے امن و امان کی صورتحال مکمل خراب ہے۔

مصنف کے بارے میں