این اے 133 لاہور: الیکشن کمیشن کا ووٹ خریدنے کی فوٹیج کا نوٹس،رپورٹ طلب

این اے 133 لاہور: الیکشن کمیشن کا ووٹ خریدنے کی فوٹیج کا نوٹس،رپورٹ طلب
سورس: file

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں ووٹ خریدنے سے متعلق سامنے آنے والی فوٹیج کا نوٹس لے لیا ہے ۔ ریٹرننگ افسر سید باسط علی نے ڈی سی لاہور ، آئی جی پولیس پنجاب ، چئیرمین نادرا اور چئیرمین پیمرا کو مراسلہ  لکھ دیا۔  تیس نومبر تک متعلقہ معلومات طلب کر لیں۔

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلوں میں کہا ہے کہ فوٹیج کا فارنزک کروائیں ، ملوث افراد کی شناخت کروائیں اور عمارت کی شناخت کریں۔ 

آئی جی پولیس ملوث شخص کو گرفتار کریں ۔ چئیرمین پیمرا فوٹیج کا فرانزک کرائیں کہ آیا فوٹیج اصل یا جعلی ۔ چئیرمین نادرا فوٹیج میں موجود افراد کی شناخت کریں ، ملوث افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کی انتخابی کیمپ ووٹرز سے حلف لے کر ان کو پیسے دیے جا رہے ہیں .

ویڈیو سامنے آنے پر  پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے ن لیگ پر شدید تنقید کی تھی جبکہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے ۔