ایف بی آر کا چینی کے گودام چھاپہ ، 172 تھیلے ضبط

ایف بی آر کا چینی کے گودام چھاپہ ، 172 تھیلے ضبط
سورس: file

اسلام آباد : ایف بی آرنے غیرسٹیمپ شدہ چینی کے خلاف حیدر آباد میں بڑی کارروائی کی ہے۔ آپریشن میں گودام سے 172 غیر سٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کر لے گئے ۔

ترجمان ایف بی آرکے مطابق آپریشن میں گودام سے 172 غیر سٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کرلیے ۔ ٹیم نے ٹاورمارکیٹ حیدرآباد میں 12چینی کے گوداموں کوچیک کیا ۔ چیمبر شوگرملز کے 172 چینی کے تھیلے گلزاراینڈ کمپنی کی کاروباری حدود میں رکھے ہوئے تھے جن پرٹیکس سٹیمپس چسپاں نہیں تھے۔ 

 ٹیم نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 40 سی ، سیلز ٹیکس جنرل آرڈر 5 اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کی خلاف ورزی پر 172 چینی کے تھیلے ضبط کرلئے ۔

ٹیموں نے لاہور اورراولپنڈی میں واقع شوگرڈیلرز کی کاروباری حدود میں بھی آپریشنزکئے۔ترجمان  نے کہا کہ  لاہور اور راولپنڈی میں چینی کے تمام تھیلوں پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے تحت ٹیکس سٹیمپس چسپاں تھے ۔ چئیرمین ایف بی آرنے چھاپہ مارنے والے سکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا ۔