احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں  عمران خان  کی عبوری ضمانت میں17 دسمبر تک  توسیع  

 احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں  عمران خان  کی عبوری ضمانت میں17 دسمبر تک  توسیع  

 اسلام آباد :انسداد دہشتگری عدالت  نے   تھا نہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں  عمران خان  کی 17 دسمبر تک عبوری ضمانت میں  توسیع  کر دی

 تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان زخمی ہیں سفر نہیں کر سکتے۔ جس پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ عمران خان سیاسی اجتماع میں موجود تھے۔  کیس کو زیادہ دیر التو کا شکار نہیں بنا سکتے۔ اگلی پیشی پر عمران خان کی پیشی ہر صورت یقینی بنائیں۔

بابراعوان نے مزید کہا کہ عمران عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں۔ لیکن اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی۔ جس پر نے قرار دیا کہ عمران خان کے داخلے کے معاملے پر عدالت انتظامیہ سے وضاحت بھی طلب کر سکتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں