اسلام آباد ہائی کورٹ کا  پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا حکم  

اسلام آباد ہائی کورٹ کا  پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا حکم  

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے  پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف   25 مئی لانگ مارچ میں جلاؤ گھراؤ ، کار سرکار میں مداخلت ، الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج   کے مقدمات خارج کرنے کا حکم  دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانوں میں  25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج  کے 13 مقدمات درج  تھے جس کے اخراج کے لیے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈا پورکی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت کی، اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور  تفتیشی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کے بیانات کے بعد علی امین کے خلاف دائر مقدمات میں سے 13 مقدمات  خارج کردیے، جب کہ علی امین گنڈا پور کے وکیل نے  2 مقدمات کے خلاف درخواستیں واپس لے لیں۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں