کینیڈا کا پاکستان کیلئے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان

کینیڈا کا پاکستان کیلئے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان

اسلام آباد :پاکستان نے  سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی  کامیابی حاصل کرلی، 10 سال بعد کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق 10 سال بعد کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان  کیا ہے ،پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے تصدیق کردی ۔

شفقت علی  کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے خطیر رقم مختص کردی ہے، کینیڈا نے 10 سال پہلے ویزہ آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں