ہماری ایئرلائنز  ختم کرنے کیلئے بیرونی اور اندرونی سازشیں ہورہی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

ہماری ایئرلائنز  ختم کرنے کیلئے بیرونی اور اندرونی سازشیں ہورہی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

   لاہور :وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق  کا کہنا ہے کہ ہماری ایئرلائنز  ختم کرنے کیلئے بیرونی اور اندرونی سازشیں ہورہی ہیں  ۔سول ایوی ایشن کاماہرنہیں لیکن اداروں کو بہتر کرنا جانتا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق  کا کہنا تھا کہہمیں اقرباپروی کو رد کرکےصرف میرٹ پر کام کرنا چاہیے ،بیرون ملک پوسٹنگ کیلئے بہت سفارشیں آتی ہیں لیکن کوئی سفارش نہیں کی گئی ،پی آئی اے دہائیوں تک حکومتوں کی نظر میں رہی ، سب اپنی من مانی بھرتی کی جاتی ہیں ،ہماری حکومت کے اختتام پر ایک بھی بھرتی ہماری طرف سے نہیں ہوگی ۔

وفاقی وزیرسعد رفیق نے کہا ایک وقت تھا  پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں سےایک تھی، اب پی آئی آے نے اپنے زوال کو بھی دیکھ لیا ، لاہور ایئر پورٹ پر کھچڑی پکی ہوئی تھی ،اب اسے بہتر کر رہے ہیں ، لاہورایئر پورٹ پر نیا  لاؤنچ بنا نے پر   آئی اے ا سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کراچی ایئر پورٹ پر بھی 2 نئےلاؤنچ  بنارہے ہیں۔

 خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا اس وقت 25 جہاز کام کر رہے ہیں ،جلد  3 نئے جہاز آرہے ہیں ، کوروناکےبعدامیرممالک نےجہازبک کرائے،کوشش کررہےہیں جلدلیزپرمل جائیں گے، پاکستان میں  17 ایئر پورٹس اس وقت  بند ہیں  ،اصفہانی ہینگرکاکام بھی جلدشروع ہوجائےگا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا جہازوں کوکئی سال سےپینٹ نہیں کیاگیا، اب جوجہازتیار کیا جائے گا اس پرپینٹ بھی نیا ہوگا ،جہازوں کی سیٹس کو بھی اپ گریٹ کر رہے ہیں ، جو مسافر کینیڈا جارہے ہیں ان کو بہتر سہولتیں دیں گے،  ترکش ایئر لائنز کے  شکر گزار ہیں ،انہوں نے برادرانہ تعلقات کو نبھا کر دکھایا،  جو بڑی ایئر لائنز پاکستان میں اپنے جہاز لانا چاہتی ہیں وہ آئیں اور ہمیں بھی بزنس دیں۔

  سعد رفیق نے مزید کہا پی آئی اے مینجمنٹ سے گزارش ہے مزید محنت سے کام کریں ، پاکستانی پائلٹ پربہت زیادہ ٹیکسزلگ رہےہیں،جلد  وزیراعظم سےبات کرکےحل نکالیں گے، ان کا کہنا تھا ریلوے اور ہوابازی میں  بہت  فرق ہے  ریلوےمیں لوکل اور پی آئی اےمیں انٹرنیشنل مافیا  سے لڑنا پڑتا ہے ،  ایک وزیر کی حماقت کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا ہم 3 محازوں پر بات کر رہے ہیں ، یقین ہے  جلد کامیاب ہوں گے۔