حکمران اتحاد کو وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر قانونی مشکل کا سامنا

حکمران اتحاد کو وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر قانونی مشکل کا سامنا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکل کا سامنا ہے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق 4 ماہ سے جاری اسمبلی اجلاس کے باعث عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جا سکتی، عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے۔

رولز آف پروسیجر کے تحت اجلاس ختم کرنے کا اختیار صرف اسپیکر کے پاس ہے اور تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بھی رواں سیشن کا خاتمہ ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ کیخلاف سابقہ تحریک عدم اعتماد 41 ویں سیشن کے پارلیمانی بزنس کا حصہ تھی۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کو عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد حکمران اتحاد نے پنجاب اور کے پی میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں