بین سٹوکس کا ٹیسٹ سیریز کی فیس سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

بین سٹوکس کا ٹیسٹ سیریز کی فیس سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے کہا کہ تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت پرجوش ہوں۔
بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا، سیلاب کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے، ٹیسٹ سیریز کی اپنی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کر رہا ہوں۔

d181aab7f1b1e1893f0d7ea91fdc578d


انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے مزید کہا کہ کھیل نے زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے، سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں، امید ہے کہ یہ عطیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔

مصنف کے بارے میں