فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی: آرمی چیف

فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی: آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی ۔

خلیجی اخبار کو انٹرویو میں جنرل باجوہ نے کہا کہ فوج کے غیرسیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا ، غیرسیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے ادارے کا وقار بڑھ جائے گا ، جمہوری اقدار پروان چڑھیں گی اور سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا ۔

خلیجی اخبار کو انٹرویو میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستانی قوم کا بے مثال احترام اور اعتماد حاصل کیا ، افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا ، قومی سلامتی اور ترقی میں فوج کے تعمیری کردار کو ہمیشہ غیر متزلزل عوامی حمایت حاصل رہی ۔

مصنف کے بارے میں