نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کا مقدمہ ڈی لسٹ کر دیا گیا

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کا مقدمہ ڈی لسٹ کر دیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا مقدمہ ڈی لسٹ کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کا مقدمہ ڈی لسٹ کئے جانے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ عمران خان کا نیب ترامیم کا مقدمہ کل 29 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کا تھا تاہم ریکوڈک اور دیگر مقدمات کی وجہ سے نیب ترامیم کیخلاف کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں