محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کردیا

محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کردیا

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت الریاض میں شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کردیا ۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہوگا ۔ اس ہوائی اڈے کا منصوبہ الریاض کو دنیا کی سرفہرست 10 معیشتوں میں شامل کرنے کے ویژن کا حصہ ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ دارالحکومت کی آبادی میں اضافے اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے ۔ 2030ء تک الریاض کی آبادی ڈیڑھ کروڑ سے دو کروڑ افراد کے درمیان ہونے کی توقع ہے ۔

اس ہوائی اڈے سے الریاض کی عالمی لاجسٹکس مرکز کی حیثیت میں بھی اضافہ ہوگا اور مملکت میں تجارت اور سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گا ۔

مصنف کے بارے میں